اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی کے گیٹ اور باہر ہوا، افسوسناک ہے، واقعہ سے ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، ہمارے رویئے ٹھیک نہیں ہوں گے تو ہم منزل نہ پا سکتے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر یادگار جمہوریت کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفت گو اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اس یادگار کی تعمیر کا سارا کریڈٹ رضاربانی کو جاتا ہے۔
پارلیمنٹ میں ہونے والے گزشتہ روز کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو اسمبلی کے گیٹ اور باہر ہوا وہ افسوسناک ہے، اس واقعہ سے ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، ہمیں پارلیمنٹ میں اپنا رویہ جمہوری کرنا پڑے گا، رویے ٹھیک نہیں ہوں گے، تو ہم منزل نہیں پا سکتے، افسوس ناک واقعہ سے غیر جمہوری قوتوں کو تقویت ملی












