مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھرگھر میں نظر بند کردیاگیا ہے۔ گزشتہ روز ایک احتجاج کے دوران حریت رہنماؤں کی گرفتاری کےبعد آج بعد نمازجمعہ احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بعد نماز جمعہ بھارت مخالف احتجاج کیا جائیگا ، احتجاج سے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق اور ان کے میڈیا ایڈوائز کو گھر میں نظر بند کر دیا ۔

گزشتہ روز ایک احتجاج میں شریک سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کو بھارتی پولیس کی جانب سے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY