پاکستان نے حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب کل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہونی ہے، جبکہ بھارت نے حریت رہنماؤں کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حریت رہنماؤں پر یہ بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY