متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ریلی نہیں ریلا نکالا،دیوار سے لگا لیا تو این اے 246 والا حال ہوگا،میئر کراچی کے اختیارات کےلئے سپریم کورٹ جائیں گے.
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لیاقت آباد سے مزار قائد تک حقوق ریلی نکالی۔فاروق ستار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ٹھیک رہی تو اگلا وزیراعلی ایم کیو ایم پاکستان کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ23 اگست کو کہا تھا کہ ہلکا نہ لیں ،شرپسندوں کا ایم کیوایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،دیوار سے لگا لیا تو این اے 246 والا حال ہوگاجبکہ انھوں نے میئر کراچی کے اختیارات کےلئے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔
ریلی سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر بھی پیپلز پارٹی پرخوب گرجے اور کہا 8سال میں صوبائی حکومت نے کراچی کو تباہ کرکے رکھ دیا۔
صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم پاکستان دل میں رہتی ہےمخالفین کو سمجھ نہیں آتی،سندھ حکومت ہی سندھ کےلئے خطرناک ہے۔
رہنما ایم کیوایم عامرخان نے کہا کہ حقوق نہ ملے تو پھر سندھ میں صوبے کی بات ہوگی، ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ حقوق ریلی کوایم کیو ایم حقیقی اور پی ایس پی کی بھی حمایت حاصل تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY