کیوبا کے آنجہانی انقلابی لیڈر فیڈل کاسٹرو کے بڑے بیٹےنے خودکشی کرلی ۔ 68سالہ ڈیاز بالارٹ ڈپریشن کا شکار تھے اور اسپتال میں داخل رہنے کے بعد ڈاکٹرز کے زیر علاج تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یکم ستمبر1949کو پیدا ہونے والے ڈیاز بالارٹ بالکل اپنے والد جیسے دکھائی دیتے تھے اس لئے انہیں فیڈیلیٹویعنی چھوٹا فیڈل بھی کہا جاتا تھا۔

ڈیاز بالارٹ فیڈل کاسٹرو کے بچوں میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اورملک کے اعلیٰ ترین نیوکلیئر سائنسدان تھے۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم ماسکو میں حاصل کی اور روس کے ہائر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے گریجویشن کیا اور کیوبن کونسل آف اسٹیٹ کے مشیر اور کیوبا کی اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ڈیاز بالارٹ کئی کتابوں کے مصنف تھے، انہوں نے دنیا بھر میں اکیڈمک اور انٹرنیشنل ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY