جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس جرمن میزبانی میں آج سے شروع ہو رہا ہے

0
172

ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل بیس ملکوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کا سربراہ اجلاس آج جمعہ سات جولائی سے جرمن شہر ہیمبرگ میں شروع ہو رہا ہے۔

اس کانفرنس میں شریک ممالک دنیا کی دو تہائی آبادی رکھتے ہیں اور دنیا کی 80 فیصد تجارت اور اقتصادی پیدوار کے حامل بھی یہی ممالک ہیں۔ اس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ماحولیاتی پالیسی کے باعث تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ہی امریکا کے تحفظ ماحول کے عالمی معاہدے سے نکل جانے کا اعلان کیا تھا۔ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ہیمبرگ میں اقتصادی عالمگیریت کے مخالفین سمیت بہت سی سماجی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے بھی کر رہی ہیں۔ ان مظاہروں میں قریب ایک لاکھ تک افراد کی شرکت متوقع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY