اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اقدام نہیں کررہا ہے۔

اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ کے نمائندے نکولائی میڈینوف نے سیکورٹی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے مطالبات کے باوجود نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روک دے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY