پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کی جانب سے بنکسٹان ایمپوریم فنگشن حال میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جسمیں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس پروقار تقریب میں آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا تھا

23 march sydney1

تقریب کا ابتداء تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پاکستان کے معروف نوحہ حواہ ندیم سرور نے حمد باری تعالٰی پیش کیاس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی علی شناور نے ملی نغمہ گایا
تقریب میں پاکستان کے قومی گیت گائے گئے حال کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا اور حال میں لگےسکرین پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویریں اور فرمان دکھائے گئے
ہائی کمشنر اف پاکستان نائلہ چوہان نے قرارداد پاکستان کے بارے میں اپنے حیالات کا اظہار کیا

اس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمیونٹی کے جو بھی مسائل ہو وہ ڈائریکٹ مجھ سے یا قونصلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی سے رابطہ کریں ہم جو بھی مسائل ہو جلد از جلد حل کرینگے
اس نے اپنے کمیونٹی پیغام میں کہا کہ ہمارے ہاں جتنے بھی ایونٹس منعقد کی جاتی ہے ہمارے کمیونٹی کو اوپن انویٹیشن دی جاتی ہے ہم سب برابر ہے ہم وی ائی پی کلچر کے حلاف ہے ہمارے لئے کمیونٹی کا ہر فرد محترم ہے

قونصلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی نے یوم پاکستان کے بارے میں اپنے حیالات کا اظہار کیا اور قونصلیٹ کے ایکٹیوٹیز سے اگاہ کیا گیا پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے یوم پاکستان کے بارے میں اپنے حیالات کا اظہار کیا اور ایسوسی ایشن کےدو سالہ کارکردگی سے اگاہ کیا گیا

23 march sydney2

پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کی جانب سے جن پاکستانی بچوں نے نوے فیصد یا اسے زائد نمبر خاصل کئے تھے ان کی فیملیزکو اس فنگشن کی فری ٹکٹ دی گئی اور سٹوڈنٹس کو ہائی کمشنر اف پاکستان نائلہ چوہان نے ایوارڈز سے نوازا

پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے زیرسایہ کام کرنے والی آرگنائزیشن پاکستانی پروفیشنلز جن کی قیادت ڈاکٹرحرم کیانی کررہے ہے ،پاکستانی پروفیشنلز کو اچھی کارکردگی پر ہائی کمشنر اف پاکستان نایلہ چوہان نے ایوارڈز سے نوازا

پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا جو کمیونٹی اور قونصلیٹ کے درمیان جو ایک پل کا کام کرتی ہے اچھی کارکردگی اور ہارڈ ورک کو سراہا گیا اور ایسوسی ایشن کی دو سالہ اچھی کارکردگی پر ایوارڈز دئے گئے

آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں نے یوم پاکستان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں میں عمران خان وسیم اکرم اور دیگر کی تعریف کی گئی

23 march sydney3

ہائی کمشنر اف پاکستان نایلہ چوہان اور قونصلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی اور پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے صدر عباس رانا نے آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا
ہائی کمشنر اف پاکستان نایلہ چوہان نے آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں شیلڈ دئئے
پروگرام کے احر میں رقص کیئے گئے

جابر حسین۔سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY