برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ کے عمل کے آغاز کے لیئے خط پر دستخط کر دیے

0
777

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو پہنچایا جائے گا۔

اس کے بعد وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے بریگزٹ سے متعلق دو سال مذاکرات کا آغاز کریں گی جن میں یوپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات کے حوالے سے بھی بات ہو گی

SHARE

LEAVE A REPLY