اکتیس مارچ اٹھارہ سو نواسی پیرس میں واقع ایفل ٹاور کا افتتاح ہوا
ایفل ٹاور لوہے سے بنے ایک مینار کا نام ہے جو فرانس کے شہر پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع ہے۔ اسکا نام اس کو ڈیزائن کرنے والے گستاف ایفل پر رکھا گیا ہے۔ پیرس کا یہ سب سے اونچا ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی یادگار ہے اسکی بلندی 1063 فٹ / 324 میٹر ہے۔ اسے 1889ء میں مکمل کیا گیا۔ یہ جب سے بنا ہے اسے 200،000،000 لوگ دیکھ چکے ہیں اس لحاظ سے یہ دنیا کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سب سے زيادہ سیاح آچکے ہيں۔ اس کا وزن 7300 ٹن ہے۔
اس میں 1660 سیڑھیاں ہیں۔ اوپر جانے کے لیۓ لفٹ بھی موجود ہے۔
ایفل ٹاور انقلاب فرانس کی 100 سالہ تقاریب کے موقع پر ہونے والی نمائش کے دروازے کے طور پر بنایا گیا تھا۔
اکتیس مارچ انیس سو تینتیس ہٹلر نے جرمنی کا اقتدار سنبھالا
اکتیس مارچ انیس سو اناسی مالٹا کی آزادی کا دنبرطانوی فوجوں کے آخری دستے کا انخلا ہوا












