ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاکل سے ہو گا جس کیلئے سلیکشن کمیٹی نے کپتان مصباح الحق سمیت 13 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا کیمپ منگل سے شروع ہو گا جس میں 13 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، اظہر علی، یونس خان، سمیع اسلم، شان مسعود، اسد شفیق، یاسر شاہ، سہیل خان، عثمان صلاح الدین، راحت علی جبکہ نوجوان کھلاڑی محمد عباس، اسد رضا اور خالد عثمان کو بھی طلب کر کے سینیئرز کے ساتھ سیکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔

کیمپ سات اپریل تک جاری رہے گا جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی ٹیم کا اعلان کرے گی جو جلد ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔

کیمپ میں شریک کھلاڑی قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 22 اپریل سے کنگسٹن، دوسرا 30 اپریل سے بارباڈوس اور تیسرا 10 مئی سے ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY