کراچی میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے 3 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے حیدر آباد کے سابق زونل انچارج نعیم خان، علیم الدین اور عمران کو 4 جون تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ملزمان کو گزشتہ روز اللّٰہ والا ٹاؤن اور لانڈھی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا، ملزمان کراچی اور حیدر آباد میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ملزمان پر ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔












