جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سال نو کے موقع پر اپنے سالانہ پیغام میں جرمن عوام سے سماجی سطح پر زیادہ یکجہتی اور اتحاد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات پر قابو اسی وقت پایا جا سکتا ہے جب دوسروں کے ساتھ حدود و قیود سے بھی آگے تک جا کر تعاون کیا جائے۔

میرکل نے اعتراف کیا کہ سال دو ہزار اٹھارہ سیاسی طور پر ایک مشکل سال تھا۔ جرمن چانسلر کے مطابق نئے سال دو ہزار انیس میں ماحولیاتی تبدیلیوں، ترک وطن سے متعلقہ مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے امور کلیدی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY