چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے صوبائی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ میاں نواز شریف جس گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں وہ مختلف ہے اور جو بات میں نے پہلے کوئٹہ میں کی تھی اور پھر جس کی سینیٹ سے منظوری لی، وہ مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے گرینڈ ڈائیلاگ کے کیا خدوخال ہیں وہ میاں صاحب جانتے ہوں گے جب کہ ہم نے جس ڈائیلاگ کی بات کی ہے وہ آئینی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے، اداروں کا اندرونی ڈائیلاگ ہے، اس میں کسی ترمیم کا ذکر نہیں ہے بلکہ موجودہ آئین میں جو اختیارات دیئے گئے ہیں، ان کے اندر رہتے ہوئے ہر ادارے کے اپنا اپنا کام کرنے کی بات ہے

SHARE

LEAVE A REPLY