چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں چھ سالہ بچی طوبیٰ سے زیادتی اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے اڑتالیس گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ ازخود نوٹس کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چوبیس جنوری کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی،چیف جسٹس ثاقب نثار کا سندھ میں یہ دوسرا ازخود نوٹس ہے۔ دوسری جانب جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اللہ رکھی نامی خاتون سے زیاتی کے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹراور پولیس نے غفلت سے کیس کو تباہ کردیا ہے، میڈیکل کے نمونوں کو ضائع کیا گیا
تفتیشی افسر خود ضمنی لکھنے کے بجائے دوسروں سے لکھواتے ہیں، عدالت نے زیادتی کے ملزم ساجد ترمزی کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ تھانہ گولڑہ کے تفتیشی افسر تراب الحسن اورسابق ایس ایچ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔












