پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
ڈیوس میں جنرل(ر) راحیل شریف کے اعزازی عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا علم تھا، وہ غلطی پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ امریکا کو جب ضرورت پڑی، اس نے پاکستان کو استعمال کیا اور پھر چھوڑ دیا جب کہ امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان ایک قابل اعتماد شراکت دار نہیں، تاہم یہ دونوں تاثر غلط ہیں۔
کیمرون منٹر نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انھوں نے اہداف حاصل کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے












