اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع

0
657

لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھکمیوں کے مقدمے میں نامزد اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محسن عباس اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، تفتیشی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں، عدالت مکمل رپورٹ جمع کرانے کےلیے مہلت دے۔

محسن عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیوی نے مخالفین کے ساتھ ملکر جھوٹے مقدمے میں نامزد کرایا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے انکے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY