نواز شریف کا براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا روٹ تیار

0
887

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا روٹ تیار، پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے قافلہ نکلے گا اور راولپنڈی سے ہوتا ہوا لاہور پہنچے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک جائیں گے۔ ڈی چوک سے کارواں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا زیرو پوائنٹ اور فیض آباد پہنچے گا۔ فیض آباد سے نواز شریف کا کارواں مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا۔

نواز شریف کا قافلہ مری روڈ سے گزرتا ہوا راولپنڈی کچہری اور پھر روات جائے گا۔ روات سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف لاہور میں داتا دربار بھی جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY