آسٹریلیا میکس ویل کی شاندار بیٹنگ کے باوجود پاکستان کا 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا ،گرین شرٹس نے تین میچوں کا سیریز کا دوسرا میچ 11رنز سے جیت لیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم 45 ، محمد حفیظ 40 اور فہیم اشرف ناٹ آئوٹ 17 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 147 رنز کا مجموعہ سجایا۔
آسٹریلیا کی طرف سے کپتان ایرون فنچ اور ڈی آر سے شارٹ نے اننگز اوپن کی ،11 کے مجموعی اسکور پر شارٹ کو عماد وسیم نے رن آئوٹ کیا ۔
دوسری وکٹ 5 ویں اوورز کی آخری گیند پر گری ،عماد وسیم کی گیند پر کرس لیان کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا ،یوں آسٹریلیا کے اتبدائی دو بیٹسمین صرف 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ کپتان ایرون فنچ کی گری، وہ 3 کے انفرادی اسکور پر گیند فخرزمان کو تھما بیٹھے ،ان کی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔
چوتھے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین مچل مارش تھے،جنہیں 21 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے سرفراز احمد کی مدد سے قابو کیا۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 62 رنز پر گر گئی، محمد حیفظ کی گیند پر ایلکس کیری کا کیچ فخر زمان نے پکڑا،وہ ایک رنز بناکر لوٹ گئے۔
چھٹا کھلاڑی 74 کے اسکور پر پویلین لوٹ گیا،بین میک ڈرموٹ 3 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔
ساتویں وکٹ پر گلین میکس ویل اور نیتھن نائیل نے 57 رنز شاندار شراکت قائم کی،اس دوران میکس ویل نے 2 چھکے اور 4 چاکے لگائے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
انہیں 20 ویں اوورز کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے شعیب ملک کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا، 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
132 کے مجموعی اسکور پر نیتھن نائیل کو شاہین آفریدی نے میدان بدر کردیا، انہوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 27 رنز جوڑے۔
گرین شرٹ کی طرف شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 عماد وسیم اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ دو آسٹریلوی کھلاڑی رنز آئوٹ ہوئے۔
عماد وسیم کو شاندار بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں اب تک دس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہے اور تمام میچز میں پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔












