کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ مشترکہ خطاب میں ارتضیٰ فاروقی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ ارتضیٰ فاروقی کو پی ایس پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم دعوت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، کسی پر جبر نہیں کیا،صحیح بات لوگوں کے سامنے رکھی۔
انہوں نے کہا کہ جو بات مانتا ہے وہ بھائی ہے، جو نہیں مانتا وہ بڑا بھائی ہے، ہمارا مقصد وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا نہیں، ہماری جدوجہد کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے












