صحافتی شعبے کے اہم ترین امریکی اعزاز ’پولٹزر پرائز‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انعام پانے والوں میں’پانامہ پیپرز‘ منظر عام پر لانے والا صحافتی نیٹ ورک آئی سی آئی جے بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی جریدے ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے حوالے سے زور دار رپورٹنگ کرنے پر اور جریدے ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینے اور رکھنے کے خفیہ ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے پر اس انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

ان دونوں امریکی جرائد کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی گئی کہ معاندانہ فضا کے باوجود ان جرائد نے طاقتور شخصیات کے حوالے سے چھان بین کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پولٹزر پرائز اکیس مختلف شعبوں میں دیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY