لاہور کےعلاقے غازی روڈ میں کرائے پر مکان لینے والے مفرور دہشت گرد عظیم کے ساتھی عمرعرف سفیان کو صدر کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ سانحہ چیرنگ کراس اور سانحہ بیدیاں روڈ کے شبہ میں بھی4 افراد حراست میں لے لیے گئے
ذرائع کے مطابق غازی روڈ پر کرائے پر مکان لینے والےعظیم ابو فوجی کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشتگرد عمرعرف سفیان کو صدر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمر ملتان کا رہائشی ہے اور دہشتگردوں کو رہائش فراہم کرتا تھا۔
ادھر بھٹہ چوک سے دو مشتبہ افراد کوسانحہ چیرنگ کراس کے الزام میں حراست میں لیا گیاجبکہ کینٹ کے علاقے سے رمضان خان اورایک افغانی کو حراست میں لے لیا گیا۔
رمضان خان اور افغانی شخص کو سانحہ بیدیاں روڈ کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو سیکورٹی اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا












