پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علینگار میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق صافی کے علاقے علینگار میں سیکورٹی کے خاصہ دار اہلکار گزر رہے تھے کہ پہلے سے نصب ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاصہ دار جاں بحق ہوا جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جس کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی اہلکار کو کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھیج دیا گیا۔

مہمند ایجنسی کے مرکز میں جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY