پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے،40 افراد جاں بحق

0
845

وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دونوں دھماکے ٹل اڈہ کے قریب ہوئے جہاں طوری مارکیٹ اور بس ٹرمینل واقع ہیں۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا۔

دھماکوں کے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور میڈیکل اسٹاف کی عید کی چھٹیاں ختم کرکے علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پاراچنار کے پولیٹیکل ایجنٹ نے دھماکوں میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کے لیے ٹل اڈہ پر جمع تھی، جبکہ قریبی بازار میں بھی عید کی خریداری کے باعث رش تھا۔

دھماکا عیداور افطار کی خریداری میں مصروف تھے کہ پہلا دھماکا ہوا ،جس کی آواز 10کلو میٹر دور تک سنائی دی جبکہ دوسرے کی آواز تھوڑی کم تھی ۔
طوری بازار میں بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جہاں زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY