جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے تعداد کو کم کرنے کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اس بحران سے جرمنی تنہا نمٹ نہیں سکتا۔

دوسری جانب جرمن چانسلر میرکل اور وزیرداخلہ ہورسٹ زیہوفر کے درمیان مہاجرین کے موضوع پر اختلافات شدید ہیں۔ ان اختلافات کی وجہ سے میرکل حکومت کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

زیہوفر کا تعلق باویریا میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی سسٹر پارٹی سی ایس یو سے ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ جماعت سی ڈی یو سے اتحاد ختم کر سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY