بریگزٹ مذاکرات، یورپی کمیشن کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم کی ملاقات

0
827

یورپی کمیشن کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے آج برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنما بریگزٹ مذاکرات کے لیے لائحہ عمل پر گفت گو کی۔

یورپی پارلیمان نے گزشتہ روز ہی ان مذاکرات کے لیے سخت رہنما ضوابط کی منظوری دی تھی۔ ان ضوابط کے مطابق بریگزٹ کا عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور برطانیہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ یونین کو ساٹھ بلین یورو کی ادائیگی بھی کرے۔

یورپی پارلیمان کے ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونین کے باقی ممالک بریگزٹ کا حتمی عمل طے ہونے سے قبل برطانیہ سے کوئی دو طرفہ معاہدہ نہیں کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY