پاکستان کرکٹ بورڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کے اعلان سے ناخوش ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی کے درمیان ایک بار پھر تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ دونوں ایک بار پھر آمنےسامنے آ سکتے ہیں ۔

پی سی بی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے افغان لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے ، جن کھلاڑیوں نے این اوسی مانگے انہیں منع کیا جا چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے بگ بیش لیگ کے این او سی کے لیے تو پی سی بی سے رابطہ کیا لیکن افغان لیگ کی این او سی کے لیے رابطہ نہیں کیا اور اعلان کر دیا کہ وہ افغان لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کی وجہ سے پی سی بی شاہد آفریدی کے اس بیان سے سخت ناخوش ہے۔

ایک طرف پی سی بی کے افغان لیگ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور دوسری طرف شاہد آفریدی افغان لیگ کھیلنے کی بات کر رہے ہیں جوکہ موجودہ صورت حال میں مناسب نہیں ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY