امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس پیر کو افغانستان پہنچے ہیں، اس دورے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

توقع کے جم میٹس افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن اور افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع ایسے وقت افغانستان پہنچے جب گزشتہ جمعہ ہی کو 10 طالبان جنگجوؤں نے افغان فوج کے ایک اڈے پر مہلک حملے میں 140 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں صدر اشرف غنی افغانستان سے متعلق چار سالہ ’’سکیورٹی پلان‘‘ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

افغان اور امریکہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ کابل کے دوران جم میٹس اس سکیورٹی پلان کے بارے میں بھی افغان قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اس چار سالہ ’سکیورٹی پلان‘ کے تحت افغان فضائیہ کے لیے ممکنہ طور امریکہ سے 200 ہیلی کاپٹر اور دیگر جہازوں کے حصول کے علاوہ، افغان اسپیشل فورسز کی تعداد کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY