فرانس میں صدارتی انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے اور دوسرے مرحلے میں ووٹنگ اتوار کے روز ہوگی۔ صدارتی امیدوار ایمانیول میکرون کے جیت کے واضح امکانات ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ اتوار کے روز ہوگا۔ قدامت پسند امیدوار میری لی پین اور ایمانیول میکرون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے لیکن قوی امکان ہے کہ یورپی اتحاد کو برقرار رکھنے اور تارکین وطن کی آمد کے حامی ایمانیول میکرون صدر منتخب ہوجائیںگے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حتمی رائے عامہ کے مطابق میکرون کو 68 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ قدامت پسند صدارتی امیدوار میری لی پین کو 38 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ میری کا پیغام ہے کہ وہ فرانس کو تارکین وطن سے پاک کرنا چاہتی ہیں اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کی حمایت کرتی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY