حریت قیادت کی اپیل، کشمیریوں کا آج کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالنے کا اعلان

0
562

سرینگر میں آج حریت قیادت کی اعلان پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج ہو رہا ہے، نڈر کشمیری نوجوان نماز جمعہ کے بعد تمام رکاوٹیں توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔ بھارت نے کشمیریوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

یہ ظلم آخر کب تک، یہ بندشیں آخر کیوں، ظلم کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آن پہنچا، کشمیری آج کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔ سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک مارچ ہو گا، جگہ جگہ چسپاں پوسٹرز میں حریت رہنماؤں نے شہریوں سے کرفیو توڑ کر نماز جمعہ ادا کرنے اور بھارتی قبضے کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

قابض فوج نے کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ موبائل سروس بند، انٹرنیٹ معطل، خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ جوان ہے، نوجوان بھارت سے وادی کا قبضہ چھڑانے کے لیے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک لے آئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY