چین نے شہرہ آفاق گاڑی بوگاٹی کی ایسی نقل تیار کی ہے

0
54

چین میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی ہر قسم کی مصنوعات کی نقل تیار کی جاتی ہے جن میں کھلونوں سے لے کر الیکٹرانک اور میڈیکل مصنوعات تک شامل ہیں لیکن کسے معلوم تھا کہ ایک دن دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کی سستی ترین نقل بھی چین میں دستیاب ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شان ڈونگ صوبے کی کمپنی نے شہرہ آفاق گاڑی بوگاٹی کی ایسی نقل تیار کی ہے کہ جو دیکھے بس دیکھتا ہی رہ جائے۔ یہ 100 فیصد اصلی جیسی نظر آتی ہے۔

اصلی بوگاٹی شیرون 1500 ہارس پاور کی قیمت تقریباً 90 کروڑ روپے ہے لیکن اس کی چینی نقل صرف 5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ اگرچہ چینی گاڑی کا انجن اور دیگر پرزے اصلی بوگاٹی جیسے نہیں ہیں مگر اس کی شکل ضرور 100 فیصد اصل بوگاٹی جیسی ہے۔

اصل بوگاٹی 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے مگر چینی بوگاٹی صرف 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY