عید گزر گئی اور ہمارے سیاست دان اپنی جون میں واپس آگئے
۔یہاں ایک بات کہنے میں ہم عار محسوس نہیٍں کرتے کہ ہم اس قابل ہیں ہی نہیں کہ ہمیں کوئی اچھا ایماندار اور محنتی لیڈر ملے ایسا لیڈر یا حکمران جو پاکستان کی بات کرے پاکستان کو آگے لے جانے کی امید دلائے ہمیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرے یا ہمیں غربت سے نکالنے اور ترقی کرنے کی طرف مائل کرے کہ کہاں تک سوتے رہوگے کہاں تک نیستی پھیلاؤ گے اب اُٹھو اور کام کرو اپنے لئے اپنے غریبوں کے لئے اپنے ملک کے لئے اپنی قوم کے لیے اپنے دین کے لیے اسلام کے لئے ۔ ساتھ ہی غلطیاں اناسان کرتا ہے اور جو اہپنی غلطیوں کو مانے ان کا اعتراف کرے وہ سچا اور مُخلص بندہ ہوتا ہے جو اندر باہر ایک جیسا ہوتا ہے جس کے ہم عادی نہیں ہیں شاید ۔
شاید اس لئے کہ ہمیں اتنے سالوں جو کرپشن بے ایمانی اور دھوکوں کا زہر دیا گیا وہ آہستہ آہستہ ہماری رگوں میں سرایت کر گیا اور کچھ لوگوں کے سوا سب ہی آسانی اور شارٹ کٹس کے عادی بنا دئیے گئے بغیر یہ سوچے کہ کمزور ہو جائیں گے بزدل بن جائیں گے حمئیت اور حس ختم ہو جائے گی ۔ہم سب نے جانتے بوجھتے یا انجانے میں اس برائی کو اپنا لیا اور اب ہمیں بہت مشکل ہورہی ہے اپنے اس نظام اور اس کی خرابیوں کو دور کرنے اور انہیں ٹھیک کرنے میں
یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سب کسی ایک آدمی کے بس کی بات نہیں جب تک سب متحد ہوکر برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کرتے جب تک ہم سب ہی کمزور اور بے بس رہیں گے ۔یہ بالشتئے جو کھڑے ہی اپنی کرپشن اور ابے ایمانی کے اوپر ہیں ایک جھٹکے میں نیچے آسکتے ہیں اگر عدل زندہ ہو جائے انصاف کھڑا ہو جائے اور مقدمے جلد سنے بھی جائیں اور فیصلے بھی کئے جائیں ۔یہ قانون کے پیچھے چھپنے والے بھی عیاں ہو جائیں گے اگر منصف منصف بن جائیں سامنے چاہے کتنی ہی عزیز ہستی کیوں نہ ہو ۔ہم جب تک کامیاب نہیں ہوکسکتے جب تک عدل قائم نہیں ہوگا ۔
شھباز صاحب کے لئے جس طرح کورٹس حرکت میں آتی ہیں وہ ایک المیہ ہے کیونکہ ایک جاہل شخص بھی پوچھتا ہے کہ ایک ہی دن میں سب کچھ کیسے ممکن ہوجاتا ہے ۔اجازت بھی مل جاتی ہے معاملات ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں پہلے سے بکنگ بھی ہوتی ہے اور ایک ملزم عدالت کو بتاتا ہے کہ میری تو بکنگ ہوئی ہوئی ہے مجھے کل جانا ہے اور عدل کہتا بالکل بھیا خیر سے جاؤ واپس آؤ نہ آؤ تمہاری مرضی ؟؟
اور یہ ہی وہ سیاہ باب ہے جسے اب بند ہونا چاہئے کورٹس کو غلام نہیں بننا چاہئے ۔یہ کیسی یبیماریاں ہیں جن کے علاج میرے یہ اہم لوگ باہر ہی کرا سکتے ہیں اور وہاں کی ہوائیں انہیں ایک دن میں بھلا چنگا کر دیتی ہیں اور یہ روڈ کراس کرتے برگر کھاتے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔ہماری خواہش ہے کہ جس طرح بیرونِ ملک رہنے والے پاکستان کی مدد ہر صؤرت کرتے ہیں اب ان کا نکلنا بھی وہاں کی گلیوں میں مشکل کر دیں صرف ایک سوال پوچھیں کہ آپ واپس کب جا رہے ہیں لیکن ان کا تو آشیانہ ہی وہاں ہے جسے انہوں نے ملک کو لوٹ کر بنایا ہے اور سارے ان ممالک میں عیش کرتے ہیں ۔
ترین صاحب نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا اور ہمیں نہ جانے کیوں دکھ ہوا کیونکہ ہم انہیں ایک اچھا اور سچا انسان سمجھتے تھے مگر جس طرح اس وقت انہوں نے بلاک بنایا اُس نے ہمیں یہ باور کرانے میں مدد دی کہ اپنی دولت بچانے کے لئے ہر کوئی کتنا فعال ہو جاتا ہے نہ مقصد سامنے رہتا ہے نہ احساس باقی رہتا ہے کہ کیا کرنے چلے تھے اور کیا کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں جو پنچھی ان کے ساتھ ہیں کل کسی اور شاخ پر بیٹھے ہوں گے مگر دکھ یہ ہواکہ سب ہی مفاد پرست ہیں خوشی یہ ہوئی کہ کم از کم پتہ چلا کہ کون کتنے پانی میں ہے عوام سمجھدار بھی ہے اور با شعور بھی اب اسے بے وقوف بنانا آسان نہیں ہوگا ۔ہم تو کہتے ہیں کہ اگلے ایلیکشن میں ان پنچھیوں میں سے کسی کو بھی جیتنا نہیں چاہئے اس لئے نہیں کہ ہم مخالف ہیں بلکہ اس لئے کہ یہ مفاد پرست ہیں اپنی دولت چھپانے کو پیچھے ہٹ رہے ہیں ہمیں نہ عمران سے مطلب نہ تحریک انصاف سے ہمیں اپنے ملک سے مطلب ہے جو اسکی بات کرتا ہے وہ ہمارا ہے اور ہم اس کے ساتھ ہیں جو اسے لوٹ کر اپنا مال بچاتا ہے ہمیں تکلیف دیےتا ہے ہم اس کے مخالف ہیں ۔ان مافیاز کو ختم کرنے کا وقت ہے یہ خود ہی سامنے آرہے ہیں ۔اللہ ملک سے محبت کرنے والوں کی مدد فرمائے آمین
فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اُس پر صرف دو لیڈر بول رہے ہیں ایک اردوان اور ایک عمران باقی سب کو کوئی پریشانی نہیں اور ہم انسانیت کو ڈھونڈھ رہے ہیں نہ دیکھو کہ فلسطینی ہے نہ دیکھو کہ کشمیری ہے یہ سوچو کہ انسان ہیں بچے ہیں عورتیں ہیں معصوم ہیں جن کا خون بلا وجہ بہارہے ہو ۔یہ ظلم و ستم آخر کب تک ساری ھیومن رایتس کو سانپ سونگھ جاتا ہے کوئی بھی بول نہیں پاتا ۔
ہر طرف ظلم ہو رہا ہے کیونکہ ہم خاموش ہپیں ۔۔۔۔۔۔خونَ نا حق بہہ رہا ہے کیونکہ ہم خاموش ہیں
اللہ سے دعا کہ وہ ہم سب پر رحم فرمائے ہماری اور ہمارے پیاروں کی مدد فرمائے آمین

SHARE

LEAVE A REPLY