عمران, وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی تقریب میں اٹھانے کی خواہش

0
36

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف عوامی انداز میں اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی تقریر کو ہر جانب سے پذیرائی ملی جس کے بعد عمران نے وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی تقریب میں اٹھانے کی خواہش کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر کی بجائے کسی عوامی مقام پر تقریب منعقد کرنے پر غور کررہی ہے۔

اس سلسلے میں عمران خان کی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے اور اس بات کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے،تاہم عوامی مقام پر وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY