کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں نیب کے گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا ءکی جرح جاری ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان ڈاکٹر عاصم، ذوہیر صدیقی، بشارت مرزا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے پیش کیے گئے گواہ عظمت کے بیان پر ملزمان کے وکلا ءنے جرح کی۔ عدالت نے گواہ سے غیر ضروری سوالات کرنے اور عدالتی وقت ضائع کرنے پر ملزم بشارت مرزا کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی جبکہ گواہ کے بیان پر ملزمان کے دیگر وکلا ءجرح کریں گے۔












