پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کی ٹانگ میں راڈ لگی اور ان کے جسم کے دیگر اعضاء پر بھی چوٹیں آئیں۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب حلیم عادل کو سینٹرل جیل سے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو ٹانگ میں راڈ لگی ہے، ان کے جسم کے دیگر اعضاء پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو آج جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ منتقل کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY