ن لیگ کی بیرون ملک مقیم ایم این ایز کو وطن پہنچنے کی ہدایت

0
871

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی کے بیرون ملک مقیم ارکان قومی اسمبلی کو وطن پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بیرون ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48گھنٹوں میں واپس پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔

ن لیگی قیادت نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کریں۔

مسلم لیگ (ن) نے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے تیز کردیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY