بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

0
670

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ہیں، جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش وجذبے سے منا رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ، جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش وجذبے سے منا رہے ہیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔
57 سال قبل فوجی حکمرا ن کی کابینہ سے مستعفی ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، ملک کے منتخب وزیراعظم بنے، آئین دیا اور پھر جنرل ضیاء کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔
والد کے بعد پارٹی کی کمان بے نظیر بھٹو شہید نے سنبھالی، جنرل ضیاءکا مقابلہ کیا، دوبار وزیراعظم بنیں، جنرل مشرف کیخلاف بھی ڈٹ کر لڑیں اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی۔
اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے، ان کے والد آصف علی زرداری اس وقت صدر مملکت ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY