آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپیں، ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

0
1077

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو کاباراخ کے متنازع علاقے پر جنگ بندی کے باوجود پیر کو بھی لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ دونوں ملک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

آرمینیا نے الزام عائد کیا ہے کہ آذربائیجان کی فورسز نے پیر کو کاراباخ کے جنوبی علاقے میں شیلنگ کی ہے جب کہ ناگوروکو کاراباخ کے حکام نے بھی ہدرت کے علاقے میں آذربائیجان کی جانب سے شیلنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یاد رہے کہ نارگورونو کاراباخ کے علاقے کو عالمی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے جہاں بسنے والی بیشتر آبادی نسلی طور پر آرمینین ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کی وزارتِ دفاع نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو ‘گمراہ کن’ معلومات قرار دیا ہے اور آرمینیا کی فورسز پر ناگورونو کاراباخ کے علاقے میں شیلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY