وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیےکوئی جگہ نہیں، پاکستان کاجیش محمدسےکوئی تعلق نہیں، بھارتی جنگی جنون میں مبتلاہے، انتخابات سےقبل کچھ بھی ہوسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ، دہشت گرد تنظیموں کےخلاف اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی معیشت کومضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس بار پاکستان آخری دفعہ آئی ایم ایف سے رجوع کرےگا، چین نے ہمیشہ پاکستان کےساتھ تعاون کیا، اس کے شکرگزار ہیں۔

بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا نریندر مودی میزائل حملے سے دونوں ملکوں کو جنگ کے دہانے پر لے آئے، پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیےکوئی جگہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا تاثرغلط ہےکہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکاہے، بھارتی جنگی جنون میں مبتلا ہے، انتخابات سے قبل کچھ بھی ہوسکتاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY