سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں اتوار کو عیدالفطر منائی گئی۔
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماع ہوئےجہاں 20لاکھ افراد کی شرکت ہوئی۔
عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔
اس کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے اتوار کو عید منائیں گے، چاند دیکھ کر رویت ہلال پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند کی شہادتوں کے بعد فیصلوں کا اعلان کریں گی۔












