ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شامی صدر اسد کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ناممکن ہے۔

ایردوآن نے شامی صدر بشار الاسد کو دہشت گرد بھی قرار دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلمان افریقی ملک تیونس کے اپنے ایک دورے کے دوران کیا۔ اس دوران ترک صدر نے شام میں خونریز حالات کا ذمہ دار بھی بشار الاسد ہی کو ٹھہرایا۔

شام میں قیام امن کے لیے آستانہ میں ہونے والی مکالمت میں اسد کے حامی ممالک روس اور ایران کے ساتھ ساتھ شامی اپوزیشن کا حامی ملک ترکی بھی شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY