متحدہ عرب امارات میں آن لائن فری ویڈیو اور آڈیو کال کی ایپلی کیشن ’اسکائپ‘ پر پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ کالنگ ایپلی کیشن کے استعمال کے لئے لائسنس کی ضرورت ہوگی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اماراتی حکومت نے نئے ٹیکسز کے نفاذ کا اعلان بھی کیا تھا۔
مواصلاتی کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسکائپ کو غیر لائسنس شدہ آئی ڈیز کی وجہ سے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول تک رسائی بند کردی ہے۔
اسکائپ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یواے ای حکام نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ ان کی ایپلی کیشن کو پورے امارات میں بند کردیا گیا ہے اور اسکائپ کی یہ سروس غیر معینہ مدت تک فراہم نہیں ہوسکتی۔













