ترک اخباری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر کو استنبول کے نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں ملوث مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
روزنامہ ’’حریت ڈیلی نیوز‘ نے بتایا ہے کہ عبد القادر مشرپوف کو پیر کے روز استنبول کے ’ازنیورت‘ کے ضلعے سے حراست میں لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت اُن کا بیٹا بھی اُن کے ساتھ موجود تھا۔
رپورٹوں میں مزید بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے کے وقت، مشتبہ شخص طبی معائنہ کرا رہا تھا۔













