پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھنے اور یکم مئی کو نشتر پارک کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں وفاق نے سندھ کو صرف تکلیفیں دی ہیں، حقوق ملنے اور وزیراعظم کے استعفیٰ تک احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی پر وفاق کیخلاف دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا اعتماد کھودیا، وفاق ہمیں بجلی اور گیس نہیں دے رہا، سندھ میں 18 سے 20 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
مراد علی شاہ نے دھرنے کے شرکاء سے گو نواز گو کے نعرے لگوادیئے، بولے کہ وفاق نے سندھ کو صرف تکلیفیں دی ہیں، سندھ کو حقوق ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یکم مئی کو نشتر پارک میں جلسے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنے دیتے رہیں گے۔
دھرنے سے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء شیری رحمان اور سعید غنی نے بھی خطاب کیا

SHARE

LEAVE A REPLY