راولپنڈی چونگی نمبر 22 تجاوزات کی بھر مار

0
1873

راولپنڈی (یاسر رفیق /مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی چونگی نمبر 22 سے فیصل کالونی تک فٹ پاتھ بکرا منڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں چونگی نمبر 22 سے کلمہ چوک اور دھمیال کی طرف جانے والی روڈ کے دونوں اطراف میں سے ایک طرف بکرا منڈی اور دوسری طرف تجاوزات کی بھر مار ہے جبکہ کنٹونمنٹ انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہی ہے فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور بکرا منڈی بننے سے شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

اکثر اوقات کلمہ چوک سے چونگی نمبر 22 تک ٹریفک جام رہتی ہے بکرا منڈی مالکان سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ کس شخص کے کہنے پر یہاں منڈیاں لگائی گئی ہیں تو ان کا یہ کہنا تھا کہ ہم لوگ یہاں منڈی لگانے کے پیسے دیتے ہیں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ لوگ کس کو پیسے دے رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس سے آپ کا کیا تعلق ہے آپ کو اس بات کا جواب دینے کے ہم پابند نہیں ۔

دوسری طرف جب عوام سے اس مسئلے پر بات کی گئی تو عوام کی کثیر تعداد سخت غصے کا اظہار کرتی نظر آئی عوام کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر حیرت ہو رہی ہے کہ عوامی جگہ جہاں سے ہر وقت افراد کا آنا جانا ہوتا ہے اور فٹ پاتھ جو پیدل چلنے والوں کا راستہ ہوتا ہے وہ جگہ بکروں کی منڈی بنی ہوئی ہے اور کوئی انھیں پوچھتا تک نہیں عوام نے کنٹونمنٹ انتظامیہ اور راولپنڈی کی لوکل گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ حکومت اس مسئلے کی طرف جلدازجلد توجہ دے اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور منڈیوں کا خاتمہ کروائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY