مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ پہلے ہی کہا تھا کہ اقتدار کے لیے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کرسکتے ہیں۔

سعد رفیق ق لیگ کے بعد ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان سامنے آنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکو اور قاتل کا لقب پانے والی ق لیگ اور ایم کیوایم کو آج عمران خان نےاتحادی بنالیا ہے۔

سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران پروڈکشنز کی حیا سے عاری پیشکش ’نیاپاکستان‘ ایم کیو ایم، ق لیگ، لوٹے، لٹیرے، بکاؤ گھوڑے عمران پروڈکشنز کے ستارے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY