سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانےسے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ فیصل صدیقی بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔

دوسری طرف ایڈووکیٹ جنرل سندھ کاکہناتھا کہ یہ اہم ایشو ہے لہٰذاکیس چلایا جائے۔درخواست پولیس رولز کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

کیس کی مزید سماعت کل کی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY