عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے لئے دائر حنیف عباسی کی درخواست کو خارج کرنے کی استدعا کردی ۔

حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کل ہونی ہے،جس میں ن لیگی رہنما نے آف شور کمپنی بنانے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہل قرار دینے کا کہا ہے۔

حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت سے ایک دن قبل ہی پی ٹی آئی سربراہ نے سپریم کورٹ سے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی وزیراعظم سے اپنی وفاداری ظاہر کرنا چاہتے ہیں،درخواست گزار خود ایفی ڈرین کیس میں ملزم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY