سابق کپتان شعیب ملک آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں لگاتار چھٹی بار شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

ان سے قبل آٹھ کھلاڑی یہ ٹورنامنٹ چھ بار کھیل چکے ہیں۔

بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان دیگر آٹھ کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، بھارت کے راہول ڈریوڈ، نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر و جیک کیلس اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردنے اور کمارا سنگاکارا شامل ہیں۔

شعیب ملک اب تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 15 میچوں میں 10 وکٹیں اور 326 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

اس سے متعلق شعیب ملک کہتے ہیں کہ چھ بار یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کے ناموں کو دیکھتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ یہ تمام کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY