مظلوم کشمیریوں کے احتجاج کودبانے کےلیےانٹرنیٹ پر پابندی کا بھارتی حربہ ناکام ہوگیا،اقوام متحدہ کےانسانی حقوق آفس کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پر بھارتی پابندی مستردکرتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر میں شہریوں کی آزادی اظہاررائے کو یقینی بنائے۔
انسانی حقوق ماہرین کے ایک بیان میں سماجی رابطوں کی سائٹس کی بندش اور تھری جی اور فورجی سروس کومعطل کیے جانے پر کڑی تنقید کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو خطے کے سیاسی تنازعات کا حل کھلے دل سے مذاکرات میں تلاش کرنا ہوگا ۔
بیان میں مقبوضہ وادی میں 2012سے سوشل میڈیا پر پابندیوں کے 31سے زائد واقعات پر تشویش کا اظہار کیاگیاہے












